17 اکتوبر، 2017، 2:07 PM

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی زیادتی کے تمام الزامات مسترد کردیئے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی زیادتی کے تمام الزامات مسترد کردیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خلاف لگائے جانے والے جنسی زیادتی کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

مہر خبررساں نے ایسوس ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف لگائے جانے والے جنسی زیادتی کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خلاف جنسی معاملات سے متعلق جھوٹی اور بے بنیاد خبریں چلائی گئیں جو انہیں بدنام کرنے کی مہم کا حصہ تھیں لیکن سیاست کی دنیا میں ایسا ہوتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی حریف ہیلری کلنٹن نے 2 روز قبل ان پر جنسی معاملات میں ملوث ہونے سے متعلق بیان دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ 2020 میں دوبارہ صدارتی مہم میں حصہ لینا چاہتی ہیں تو شوق سے لیں، وہ ایک بار پھر انہیں شکست دیں گے۔

News ID 1876014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha